
یمنی ساحل کے قریب کشتی پر حملہ
شیعہ نیوز: برطانوی کمپنی کے مطابق یمنی ساحل کے نزدیک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور صہیونی حکومت کے اقدامات کے جواب میں یمنی مقاومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین اور بحیرہ عمان میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی سلامتی اور دفاعی و فوجی توانائی ہماری ریڈ لائن ہے، جنرل نائینی
برطانوی کمپنی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق، عدن کے مشرق میں تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر ایک تجارتی بحری جہاز پر چند مسلح کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جہاز کے کپتان نے بتایا کہ حملہ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران کشتی پر فائرنگ کی گئی۔
تاحال اس حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انصاراللہ نے اسرائیلی حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر غزہ کا محاصرہ اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی تو یمنی پانیوں میں اسرائیل سے وابستہ بحری جہازوں کی سلامتی کو بدستور خطرہ لاحق رہے گا۔