مشرق وسطی

قومی سلامتی اور دفاعی و فوجی توانائی ہماری ریڈ لائن ہے، جنرل نائینی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے قومی سلامتی اور دفاعی و فوجی توانائی کو ایران کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اوروعدہ صادق 2 قومی سلامتی اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں، ایرانی عوام کی بھرپورحمایت پر استوار ایران کی مسلح افواج کے عزم راسخ کے دو عملی نمونے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے منگل کو قابل فخر اسٹریٹیجک آپریشن وعدہ صادق 1 کی پہلی سالگرہ پر اس اّپریشن کے اسٹریٹیجک نتائج پرروشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق1 ایک ہزار کلومیٹر سے زائد کی رینج میں انجام پانے والا علاقائی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ڈرون آپریشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی نسل کشی کا 30 واں روز، خاندانوں کا اجتماعی قتل عام

سپاہ کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق1 ایران اورغاصب صیہونی حکومت کے درمیان پہلا آشکارا اور براہ راست فوجی مقابلہ تھا جس نے،صیہونی دشمن پر دور سے وار لگانے میں ایران کی فوجی توانائی کو ثابت کردیا ۔

جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق1 نے غاصب صیہونی حکومت پر جوابی حملہ کرنے سے روکنے کے لئے اس حکومت کے حامیوں کے سبھی خفیہ اور آشکارا سیاسی دباؤ کو ایران کی مسلح افواج کی جانب سے خاطر میں نہ لائے جانے اور ہماری مسلح افواج کی خود مختاری اورعزت و عظمت کو سبھی اندرونی اور بیرونی مبصرین پر ثابت کردیا۔

جنرل نائینی نے بتایا کہ آپریشن وعدہ صادق1 صحیح منصوبہ بندی اور حساب کتاب کے ساتھ انجام دیا گیا اوراس کاایک اصلی اور اسٹریٹیجک اور اور کچھ ذیلی اور ٹیکٹیکل اہداف تھے۔

انھوں نے ان اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ڈیٹرینس پاور کا خاتمہ، اسرائیلی سیکورٹی کی تحقیر، اسرائیل کے سیکورٹی اور سماجی سسٹم میں ایران سے وسیع تصادم کا خوف و ہراس طاری کردینا اور بین الاقوامی میدان میں ایران کی قوم اور مسلح افواج کی قوت ارادی کو ثابت کردینا آپریشن وعدہ صادق1 کے جملہ اہداف میں شامل تھا۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قومی سلامتی اور دفاعی وفوجی توانائی ایران کی ریڈ لائن ہے، کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 قومی سلامتی اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں، ایرانی عوام کی بھرپورحمایت پر استوار ایران کی مسلح افواج کے عزم راسخ کے دو عملی نمونے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button