
دنیا
کابل میں بم دھماکہ، 4 افراد زخمی
شیعہ نیوز: ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو طالبان کے ارکان بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد گولی چلنے کی آواز بھی سنائی دی ہے۔ دھماکہ ایک ریاستی ادارے کے قریب ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، طالبان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی کابل کے ایک دینی مدرسے میں دھماکہ ہوا تھا جس میں طالبان کے سینیئر رکن شیخ رحیم اللہ حقانی سمیت دس لوگ مارے گئے تھے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی ۔
گذشتہ چند مہینوں سے کابل، مزار شریف اور قندوز سمیت افغانستان کے متعدد شہروں میں دہشت گردانہ حملوں میں شدت آئی ہے۔