
اہم پاکستانی خبریں
بونیر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک 13 گرفتار
شیعہ نیوز : بونیر میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایلم پہاڑی کو دہشت گردوں سے کلیئر کروا لیا ہے۔ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک 13 گرفتار کر لئے گئے۔
ایلم پہاڑی پر گزشتہ سال دہشت گردوں نے کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، جن کے خلاف پاک فوج، پولیس ،خفیہ اداروں کے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 13 گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی ملاکنڈ اعجاز خان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پہاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پہاڑی پرایک تھانہ، تین چیک پوسٹس بنائی جائیں گی۔