پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حیدر آباد، علم کے پیاسوں کیلیے نام حسینؑ کتابوں کی سبیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی صوبے سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں پیام اسلامی فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کی مناسبت سے سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس کے لئے ٹھنڈا پانی، شربت اور نیاز امام حسینؑ تقسیم کی گئی۔

سبیل کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں امام حسینؑ کے قیام اور ان کے اقوال پر مشتمل کتابیں بطور تبرک عوام میں تقسیم کی گئیں جسے عوام نے بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ مختلف مذاہب اور فرقوں کی نامور شخصیات کے امام حسینؑ سے متعلق تاثرات اور اتحاد بین المسلمین سے متعلق پینا فلیکس بھی سبیل پر آویزاں کئے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خیال نو سماجی ادارے کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد، منفرد تبرک کی تقسیم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیام اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ عباس مرتضائی نے کہا کہ امام حسینؑ کا یزید کیخلاف قیام حق کی خاطر تھا، رہتی دنیا تک امام حسینؑ کی قربانی یاد رکھی جائے گی، سبیل سے کتابیں تقسیم کرنے کا مقصد عوام میں امام حسینؑ کے قیام سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button