پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار، تحریک حسینی کا اہم اجلاس، اسلام آباد دھرنا پر بریفنگ
شیعہ نیوز: صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید تجمل حسین الحسینی کے نگرانی میں دفتر تحریک حسینی میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک حسینی کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسینی نے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد دھرنے پر عمائدین کو تفصیلی بریفنگ دی کہ وہاں پر ایک مہینہ دھرنے میں کیا اہداف حاصل کئے گئے اور ہماری آواز کہاں کہاں پہنچی۔ علامہ تجمل الحسینی کا کہنا تھا کہ وہ سب سے زیادہ اسلام آباد کے جوانوں سے متاثر ہوئے ہیں کہ کس طرح وہ جوان پاراچنار کے لیے بے لوث آواز اٹھانے میں مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں اور کس طرح دن رات ایک کرکے وہاں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ یہ جوان مستقبل میں ایک اہم آواز ثابت ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ اجلاس میں علاقائی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔