
دنیا
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتے، برطانیہ
شیعہ نیوز: برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے آج دو ریاستی حل کے تناظر میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین غرب اردن کے حالات پر اپنی تشویش چھپا نہيں سکتی، کایا کالاس
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے پر قطر اور مصر کی کوششوں کو سراہا۔
ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے زمینی رقبے میں کسی قسم کی کمی کے بدلے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمیں جنگ بندی معاہدے کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد اور جنگ کے مستقل خاتمے کو یقینی بنانا چاہیے۔