مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ سیستانی سے عرب نژاد برطانوی ڈاکٹر کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

اس ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ غزہ میں کیا ہوا، غزہ صحیح معنوں میں کربلائے عصر ہے اور ہمیں اسوہ حسینیؑ پر عمل کرنیکی ضرورت ہے، یہ ہمیشہ میرے ذہن میں رہا، جب میں غزہ میں تھا، ہم حسینی ہیں، ہم انقلابی ہیں اور ہم امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل رہے ہیں

شیعہ نیوز: فلسطین میں خدمات انجام دینے والے عراقی برطانوی ڈاکٹر محمد طاہر کامل الموسوی نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی خدمت میں غزہ جنگ کے دوران ہسپتالوں کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ مرجع شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر کے غزہ میں قیام اور خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر کا شمار ان ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران انتہائی مشکل حالات میں رضاکارانہ طور پر سینکڑوں آپریشنز انجام دیئے۔ وہ فجر سائنٹیفک انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ طبی وفد کے رکن کی حیثیت سے اس مشن پر مامور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اپنی پالیسیوں کے نتائج پر غور کرے، ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

اس ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ غزہ میں کیا ہوا، غزہ صحیح معنوں میں کربلائے عصر ہے اور ہمیں اسوہ حسینیؑ پر عمل کرنیکی ضرورت ہے، یہ ہمیشہ میرے ذہن میں رہا، جب میں غزہ میں تھا، ہم حسینی ہیں، ہم انقلابی ہیں اور ہم امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ کے دوران غزہ کے ہسپتال اور کلینک بھی حملوں سے محفوظ نہیں رہے اور ان حملوں میں متعدد زخمی افراد، نرسیں اور ڈاکٹر شہید ہوئے۔ ہسپتالوں کا محاصرہ، ڈاکٹروں کی گرفتاری اور ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کے داخلے کو روکنا صیہونی حکومت کے دیگر جرائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button