دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کینیڈا، مسلم کنبے کے قاتل دہشت گرد کی تصویر اور تفصیلات جاری

شیعہ نیوز: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے 20 سالہ دہشتگرد کی تصاویر اور تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 20 سالہ Nathaniel Veltman اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا، ملزم نے کافی عرصہ قبل اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا تاہم چند ماہ قبل ہی اس کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا تھا۔ ملزم نتھینیل پر قتل کے چار اوراقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ انتہا پسند دہشت گرد نے پیر کی شام، ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین کنبے کو اپنے ٹرک سے کچل دیا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا تھا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کینیڈا میں مسلم کنبے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُسے مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسلاموفوبیا اور مسلم امہ کے سلسلے میں بڑھتی نفرت کا سنجیدگی سے مقابلہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close