دنیا

افغان صوبے بغلان میں کاربم دھماکہ 16 اہلکار ہلاک

شیعہ نیوز: افغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

نیوز رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ادھر کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close