پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاپرواہی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، اسد نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نے کہا ہے کہ اگر سیلاب متاثرین کے معاملے پر غفلت اور لا پرواہی برتی گئی تو صورتحال کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنا اور متاثرہ علاقوں میں انفرا سٹرکچر کی تعمیر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، یہ آسان ہدف نہیں، اس لئے ان معاملات کو دیکھنے کیلئے معتبر شخصیات، ملکی و غیر ملکی تکنیکی ماہرین، کارپوریٹ سیکٹر اور مخیر حضرات کو میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں سید اسد نقوی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات انتہائی نازک ہیں، فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، اگلی فصل کی کاشت تاخیر کا شکار ہونے سے ملک میں غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگا، جبکہ سیلابی پانی جمع ہونے سے متاثرہ علاقوں سمیت پورے ملک میں ڈینگی دوبارہ پھیل سکتا ہے، اس لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیلاب کے جمع شدہ پانی میں ڈینگی کی افزائش اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام کیلئےخصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button