مشرق وسطی

جنگ بندی معاہدے کی کوششیں، اسرائیلی تجاویز پر ردعمل جلد دینگے، حماس

شیعہ نیوز: حماس کے رہنماء سہیل الہندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی تجاویز پر اپنا واضح ردعمل جلد دیں گے۔ حماس کے رہنماء سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ معاہدے میں شامل جنگ بندی مستقل ہونی چاہیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے رہنماء نے ردعمل دینے کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق حماس کا ردعمل ایک دو روز میں آسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button