مشرق وسطی

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پر مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

شیعہ نیوز: غزہ میں جنگ بندی ہر ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی تنظیم حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیرس نشست کےمجوزہ معاہدے پر گفتگو کے لئے ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا اور حماس کا وفد اجلاس سے چلا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حماس کے قاہرہ سے جانے کے بعد صہیونی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کو اندرونی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قاہرہ مذاکرات میں کوئی واضح موقف سامنے نہیں آسکا۔ اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات بھی مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنے ہیں۔ اس سے پہلے حماس نے کہا تھا کہ حماس کا اعلی سطحی وفد مذاکرات میں مقاومت کا موقف پیش کرنے کے لئے مصر اور قطر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button