دنیا

نائیجیریا میں شہیداء شہر زاریا کی چھٹی برسی کی تقریب

شیعہ نیوز:2015 میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کے سانحہ کے شہداء کی چھٹی برسی اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں منائی گئی۔ جس میں اس ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے شیعیان اہلبیت علیھم السلام سمیت ملک کی نامور شخصیات اور شیعہ مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا پیغام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حاضرین کے لئے نشر کیا گیا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2015ء کو نائیجیریا کے فوجیوں نے بے بنیاد الزامات کی بنا پر شہر زار یا میں واقع بقیۃ اللہ نا می امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام میں مشغول سینکڑوں شیعیان اہلبیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہوگئے تھے اور شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بھی اسی دن زخمی حالت میں زندان میں ڈال دیا گیا تھا اور انہیں انتہائی سخت شکنجوں میں زندان میں رکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button