
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد
شیعہ نیوز: امیرالمومنین، امام المتقین، مولائے کائنات، حضرت علی ابن ابی طالب ع کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں امامیہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اغاز تلاوت قران سے ہوا اور طلبہ نے مولائے کائنات کی شان میں منقبت اور کلام پیش کیا۔ پروگرام میں شریک طلبہ، اساتذۃ اور ملازمین نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ حاضرین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔