اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان کی نئی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ پہلے اجلاس عاملہ میں کابینہ کی منظوری دی گئی۔ رکن ذیلی نظارت آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن علامہ آغا سید جواد موسوی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ رکن مجلس نظارت آئی ایس او پاکستان تہور حیدری، سابق مرکزی صدور سرفراز نقوی اور اطہر عمران طاہر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 28 دسمبر2009 سانحہ عاشوراءکراچی، جب وقت عصر 46 عزاداروں کو شہید کردیا گیا

مرکزی صدر زاہد مہدی نے نئے سال کیلئے تنصیر حیدر کو مرکزی نائب صدر، محمد شہریار کو مرکزی جنرل سیکرٹری، علی رضا کو مرکزی سیکرٹری تعلیم، سید فخر نقوی کو انچارج محبین، غازی رضا نقوی کو سیکرٹری اطلاعات، محمد صابر کو مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور معمر نقوی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب عہدیداروں نے تنظیم کی ترقی و احیاء سمیت نصب العین پر عمل کا عزم کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button