اہم پاکستانی خبریں

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کا ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس

شیعہ نیوز: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر اظہار تعزیت، سید یوسف رضا گیلانی کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور دیگر ایرانی آفیشلز کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایرانی صدر و وزیر خارجہ اور دیگر افسران کی شہادت کا سن کر دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے، پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ کے شہادت پر رنجیدہ ہے، مشکل کے گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ و دیگر ایرانی سرکاری افسران کی شہادت مسلم امہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button