مشرق وسطی

نیمہ شعبان، مسجد مقدس جمکران سے جنرل حسین سلامی کی عالمی استکبار کو للکار

شیعہ نیوز: منجی بشریت، منتقم خون شہدان کربلا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسجد مقدس جمکران قم ایران میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر سردار سلامی اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام نے  نیمہ شعبان کو ہم ہیں تمہارے مدمقابل، کے عنوان سے منعقد ہونیوالی تقریب کے دوران عالمی طاغوتی طاقتوں کو للکارتے ہوئے غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسجد جمکران کے موجود زائرین نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا۔

سردار حسین سلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کو ظہور امام مہدی علیہ السلام کا زمینہ ساز عمل قرار دیتے ہوئے انقلاب اسلامی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فلسطینی مجاہدین کے نمائندہ نے عربی میں خطاب کیا، جنگی ترانے چلائے گئے اور زیارت آل یاسین کی تلاوت کی گئی۔ واضح رہے کہ پندرہ شعبان کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے روز امید کے طور پر منایا جاتا ہے کہ مستضعفین جہان اس امید کیساتھ جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہین کہ ظہور امام مہدی علیہ السلام کے ذریعے پوری دنیا کے مستکبرین کو شکست و انتقام کا سامنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی فلسفہ ظہور امام مہدی علیہ السلام پر کیساتھ شروع ہوا اور فلسفہ ظہور امام مہدی علیہ السلام زمین پر مستضعفین کی حکومت ہے اور جس دن امام خمینی کی قیادت میں یہ انقلاب کامیاب ہوا اس دن سے مسلمان کی عظمت رفتہ دوبارہ بحال ہو گئی، انقلاب اسلامی کی کامیابی کیساتھ ہی کئی ممالک میں ظلم کیخلاف علم جہاد بلند ہوئے، سیاسی، دفاعی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر دشمنوں کے چنگل سے آزادی حاصل ہوئی، دوبارہ عدالت و انصاف اور اسلامی و الہیٰ فضیلتیں نصیب ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے ایران پر طاغوت کا سیاہ سایہ ختم ہوا اور حکومت الہیٰ کا نور زوفشاں ہوا، جب یہ نور چمک اٹھا ہے تو کافر، مشرک اور منافق یہ طاقت نہیں رکھتے کہ اسے بجھا سکیں، صرف حسرت سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب ظہور کا زمینہ ساز ہے، ہر پہلو سے دشمنوں کے مقابل صف آرا ہے، اور رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق پس یہ اپنے عروج کے قریب ہے۔

​​​​​​​ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمنوں نے زندگی کے تمام شعبوں کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ کوئی حکومت اسلام کی بنیاد پر اور ان پر انحصار کیے بغیر باقی نہ رہے، دشمن نے ہر طرح سے زور آزامائی کی لیکن ہمیں تھکا نہیں سکا، جھکا نہیں سکا، ایران امام زمانہ علیہ السلام کا ملک ہے، وہی اس کے وارث اور اپنے نائب برحق کے مددگار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم فلسطین میں دشمن کی جنایات کا مشاہدہ کر رہے ہیں، یہ ظالم بچوں، خواتین اور نہتے عوام کو قتل کر کے کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن غزہ کے عوام اتحاد اور مقاومت کے ذریعے صیہونی رجیم کیساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہمیں ان عزیزوں کی کامیابی کا یقین ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نصرت الہیٰ ان مومنین کیساتھ ہے، اور اس غیر مساوی جنگ میں وہ مقاومت دکھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام سیاسی طاقت کے ذریعے دشمن کی انتخابات میں عوامی شرکت کو کم کرنیکی خواہش کو ناکام بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button