پاکستانی شیعہ خبریں

چار ماہ سے جبری طور پر لاپتہ بھکر کے شیعہ جوان منظر بلوچ بازیاب

شیعہ نیوز : جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر سے چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والے منظربلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، چار ماہ بعد اپنے پیارے کو صحیح سلامت دیکھ کر اہل خانہ کی آنکھیں آنسوں سے چھلک پڑیں، اہل خانہ کا مسرت کا اظہار خدا کی بارگاہ میں اظہار تشکرکیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر سے تعلق رکھنے والے ایک ایک اور شیعہ جوان منظر بلوچ چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، ان کی واپسی پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ذرائع کےمطابق منظر بلوچ کو چار ماہ قبل ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہیں، حالیہ دنوں کراچی کے علاقوں ملیر، شاہ فیصل ، گلبہار اوردیگر مقامات سے بھی متعدد شیعہ نوجوانوں سے گھروں سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اٹھا لیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button