پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کاشرمناک واقعہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں جمشید روڈ پر واقع مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا نیا واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو شرمناک حرکت کا انکشاف ہوا۔

قاتل اسامہ نے بتایا کہ اس نے کئی سال سے ہونے والی بدفعلی اور بیلک میلنگ کا بدلہ لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں گستاخِ مولا علیؑ مفتی طارق مسعودکو گرفتار کرو، پاکستانی قوم کا مطالبہ

قاتل اسامہ نے بتایاکہ وہ اور مقتول یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں اور جمشید روڈ پر واقع ایک مدرسے (بنوری ٹاؤن) میں طالب علم تھے۔یاجد اسے بیلک میل کر کے بدفعلی کرتا تھا جس پر اس نے مدرسے کی انتظامیہ سے شکایت کی تو یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا۔

گزشتہ روز یاجد نے اسے کال کرکے مقامی ہوٹل بلایا جہاں دونوں نے ملاقات کی اور ساتھ ناشتہ بھی کیالیکن یاجد نے ایک بار پھر اس سے بدفعلی کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوگیا اور اسے یاجد کو قتل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ مدارس کے طالب علموں سے بدفعلی کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے جبکہ مدارس انتظامیہ کی جانب سے بھی اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے کوئی مناسب انتظام کرتی نظر نہیں آتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button