دنیا

چین نے امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

شیعہ نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکہ کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے اپنی پالیسی واضح کردی۔

عالمی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کیا۔

چین کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا آپریشن، پروسٹیٹ کینسر کی تصدیق

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انھوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔

یاد رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہے ان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کی مدد کے لیے فوجی تربیت کی مد میں 895 بلین ڈالر خصوصی طور پر مختص کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button