دنیا

شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر پولیس کا دھاوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائیجیریا کی سیکیورٹی فورس نے اسلامی تحریک کے بانی شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر ایک بار پھر فائرنگ کی ہے۔

اسلامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کادونا شہر میںشیخ زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں پر سیکیورٹی فورس کی براہ راست فائرنگ میں متعدد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی حکومت نے سیکیورٹی فورس کی فائرنگ میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ اس سے پہلے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

شیخ ابراہیم زکزکی دسمبر دو ہزار پندرہ سے جیل میں بند ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جیل میں ابراہیم زکزکی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ضرورت ہے۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ عدالتی حکم کے باجود نائیجیریا کی حکومت اور فوج،شیخ ابراہیم زکزکی کو رہا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close