دنیا
چین روس نزدیکی، امریکہ بیک فٹ پر
شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ، چین کے ساتھ رابطے کے راستے کھلے رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ماسکو سے اس حوالے سے واشنگٹن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں چینی صدر کے دورہ روس
پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ رابطے کے راستے کھلے رہیں۔ اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ مناسب وقت پر صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پیر کو ماسکو کا دورہ کیا اور اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔