دنیا

چین نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم کا واضح مصداق قرار دیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک اور ایسی مثال ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کس طرح خودسرانہ طور پر اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر استوار بین الاقوامی ضابطوں کی دھجیاں اڑاتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک جنگی جرم ہے جس کا ارتکاب امریکی حکومت نے طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خود کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ایک ملک کے فوجی کمانڈر کو بین الاقوامی ضابطوں کو ماپال کرتے ہوئے دہشتگردانہ طریقے اپنا کر قتل کر دیتا ہے اور اسی طرح ساری دنیا میں وہ لاکھوں بے گناہ عام شہریوں کی جان لیتا ہے۔

وانگ بین بِن نے کہا کہ امریکہ نے اپنے ان تمام غیر قانونی اور بہیمانہ اقدامات کو بین الاقوامی ضابطوں کا لبادہ اڑھا کر دنیا والوں کی نظر سے پنہاں کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ تین جنوری دو ہزار بیس کو امریکی دہشتگردوں نے اپنے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامیرضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ہوائی اڈے کے باہر فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button