دنیا

چین کا مسئلہ کشمیر کو یو این کی قراردادوں کی بنیاد پر حل کرنے پر زور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک تنازعہ ہے، چین کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو پیچیدہ بنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button