دنیا

چین کی ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پیر کے روز کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم ایکطرفہ پابندیوں کے ساتھ مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ پابندیوں کے ناپسندیدہ استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا احترام اور اختلافات کو پر امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین، جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے میں واپس آجائیں اور مشرق وسطیٰ میں تناؤ کی کمی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

چینی اداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا چین اور ایران طویل عرصے سے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایسے قانونی تعلقات کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے امریکہ سے آنافانا چینی کمپینیوں پر غیرقانونی پابندیوں اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم بدستور ہم چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے یوکرائنی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close