دنیاہفتہ کی اہم خبریں

چین نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قراردیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔ چینی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے کہا کہ امریکہ نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان کو چھوڑ دیا، طاقت کے استعمال اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ سنگین ہوتے ہیں۔ چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ توقع ہے طالبان سب قومیتوں کو ملا کر قابلِ قبول حکومت بنائیں گے، ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ کو پناہ دینے جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button