دنیا

غزہ میں امن کی بحالی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے، چین

شیعہ نیوز: چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات، محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کا خطرہ

ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی تنظیموں سے چین کے رابطے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین غزہ میں تنازعہ کو جلد از جلد ختم کرنے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔

لن جیان نے مزید کہا کہ چین علاقائی کشیدگی کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی میں معاون ہوں۔

ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر صورت حال کو کنٹرول کرنے اور تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے کام کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button