دنیا

سی آئی اے سربراہ کے ٹرمپ سے اختلافات، اپنے عہدے سے استعفیٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ڈین کوٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور امریکی سی آئی اے کے سربراہ کے مستعفی ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے انٹیلی جنس چیف کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس کے موجودہ سربراہ ڈین کوٹس ائندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ٹیکساس سے کانگریس کے رکن جان ریٹکلف کو نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

عہدے سے سبکدوش ہونے والے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈین کوٹس سی آئی اے اور این ایس اے سمیت امریکہ کی 17 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نگران تھے۔

اطلاعات کے مطابق کوٹس نے اپنی آخری رپورٹ میں تحریر کیا تھا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button