سول سوسائٹی کا شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں لندن میں مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ کی سول سوسائٹی کے لوگوں نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ کی سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لندن میں اجتماع کر کے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اجتماع کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ لے رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا معالجہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے نیز انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شیخ زکزکی کے بارے میں موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جسمانی حالت تشویناک بنی ہوئی ہے۔
نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید جبکہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے ان کی رہائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور نائیجریا کی فوج، انہیں رہا نہیں کر رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جیل میں شیخ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک حد تک خراب ہو گئی ہے۔