مشرق وسطی

فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب بیت لحم کے الدھیشہ کیمپ کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی، اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں پر تقریبا ہر روز حملے کرتے ہیں اور انھیں بےبنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیتے ہیں۔

درایں اثنا معا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل سیون نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی شب لبنانی سرحد کے قریب صیہونی کالونی کریات شمونا میں ایک فوجی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے وہاں فضاؤں میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور باشندوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آتش زدگی کا سلسلہ فوجی چھاؤنی میں ایک لائٹر جلانے کے سبب شروع ہوا جو کالونی اور جنگل کی طرف پھیل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button