دنیا

اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، قیدیوں کے مکمل تبادلے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: تل ابیب میں حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ مکمل کرنے کے حق میں مظاہرہ کرنے والے صہیونیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں تعطل آنے کے بعد تل ابیب میں صہیونی آبادکاروں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسرائیل پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : محمود عباس نے فلسطینی شہداء و اسیران کے اہل خانہ کے الاؤنسز منسوخ اور منتقل کردیے

ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ مشتعل مظاہرین نے تل ابیب کی ایالون شاہراہ کو بند کردیا اور معاہدے کے تمام مراحل کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کچھ صہیونی قیدیوں کی رہائی جو آئندہ ہفتے ہونا تھی، مؤخر کر دی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button