دنیا

ایٹمی جنگ شروع ہونے کے بادل منڈلانے لگے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک پیغام میں دنیا میں ایک ایٹمی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت کہ جب بعض ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، زمین پر ایٹمی جنگ کا سایہ دوبارہ ظاہر ہوگیا ہے۔

انتونیو گوتریش نے اس پیغام میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا بدستور اقوام متحدہ کی اہم ترین ترجیح ہے۔
امریکہ نے دوسری عالمی جنگ کے آخری ایام میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button