اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زمانہ امن میں سخت تربیت اورتیاریاں امن کی ضمانت ہوتی ہیں، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں جاری فوجی مشق ’جدار الحدید‘ کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بلوچستان، شیعہ سیکیورٹی اہلکار اسد مہدی دھرتی ماں پر قربان

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button