پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد

اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے موجودہ بین الاقوامی و ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار کے مسائل پر تفصیلی خطاب بھی کیا

شیعہ نیوز : سید الشہداءاسکاؤٹس اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دو روزہ دورہ کوئٹہ کے آخری روز سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم، ایک بار پھر بگن اوچت کے مقام پر پاراچنار جانے والے قافلے پر تکفیریوں کا حملہ

اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے موجودہ بین الاقوامی و ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار کے مسائل پر تفصیلی خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میںشادی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

ہمارے معاشرے میں فرسودہ رسومات نے نکاح جیسے واجب عمل کو مشکل اور ناممکن بنادیا ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ کی سیاسی، سماجی و دیگر معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button