دنیا

کولمبیا نے قابض اسرائیلی ریاست کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی

شیعہ نیوز: امریکی بلومبرگ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ "کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اتوار کو اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تاکہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے”۔

انہوں نے کہا کہ ’’کولمبیا کے تارکول سے وہ فلسطینی بچوں کو مارنے کے لیے بم بناتے ہیں‘‘۔

غزہ پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے کولمبیا کے صدر نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، دنیا کے ممالک سے نیتن یاہو کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین کے لیے تمام امریکی پروازیں منسوخ

گذشتہ فروری کے آخر میں پیٹرو نے غزہ میں الطحین میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد قابض ریاست سے اسلحے کی خریداری کے سودے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس واقعے میں شمالی غزہ کی پٹی میں نابلسی گول چکر کے قریب امدادی قافلے کے انتظار میں 118 فلسطینیوں کو قابض فوج نے بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

پیٹرو نے گذشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ "ان کے ملک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں منفی رویہ اختیار کرنے کے بجائے جنگ کو روکنے کی کوشش کریں‘‘۔

پیٹرو نے یوم مزدور کے موقع پر دارالحکومت بوگوٹا میں ایک بڑی ریلی سےخطاب میں کہا کہ "یہاں آپ سے پہلے کی حکومت اور جمہوریہ کے صدر کی حکومت اعلان کرتی ہے کہ ہم کل اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیں گے، کیونکہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button