پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ وارانہ بل ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کر دے گا: آئی ایس او

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ متنازع فرقہ وارانہ بل ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے تکفیری شرپسند عناصر کے ایماء پر متنازعہ قانون سازی کر کے وطن عزیز میں انتشار کو ہوا دی ہے۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ اس بل میں صرف اور صرف ایک مسلک کو نشانہ بنایا گیا ہے، ہم مراجع کرام کے فتاویٰ کے مطابق تمام مقدسات کا احترام کرتے ہیں اور توہین کو حرام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل جس کا نام تو خوبصورت رکھا گیا ہے لیکن اس کے اندر زہریلے نظریات کا پرچار ہے، یہ بل مذہبی ہم آہنگی اور روا داری کے خلاف گہری سازش ہے، ہم اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے پوری قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل شیعہ اور سنی کیخلاف ہی نہیں بلکہ یہ اسلام کیخلاف ہے، اس بل کی آڑ میں تکفیری اسلام دشمنوں کو مقدس مرتبہ و مقام دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ یزید کو رضی اللہ بنوانا چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button