دنیاہفتہ کی اہم خبریں

بگرام ایئربیس سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء

شیعہ نیوز:فاکس نیوز کے ایک سیکورٹی رپورٹر جنیفرگریفین نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے افغانستان کی بگرام ایئربیس کو جواس ملک میں ان کا سب سے بڑا اڈہ تھا ، بیرونی فوجیوں کے انخلاء کے ساتھ ہی خالی کردی ہے اور اسے افغان فوج کے حوالے کردیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے وعدہ کیا تھا امریکی فوجی گیارہ ستمبرکے آخرتک افغانستان سے پوری طرح باہر نکل جائیں گے۔

امریکہ ، بیس سال سے جاری تباہ کن افغان جنگ میں شکست سے دوچار ہو کر ایسے عالم میں اس ملک سے باہر نکل رہا ہے کہ افغانستان میں اس کی موجودگی کا نتیجہ ، تباہی و بربادی ، جنگ و خونریزی ، دہشتگردی ، منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے اور عوام کے قتل عام کے سوا کچھ بھی نہیں نکلا ہے ۔

بگرام ایئربیس، افغانستان میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ اور ایک خوفناک جیل شمار ہوتی ہے جو تمام جدیدترین سہولیات سے لیس ہے۔اپنے ملک میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے مخالف افغان شہری یہاں برسوں جیل کاٹ چکے ہیں اور اس پر افغان حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button