استغفراللہ، سعودی عرب میں فحش کنسرٹ، ویڈیوز وائرل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مکہ و مدینہ جیسے مقدس شہروں والے ملک میں آل سعود کی جانب سے رقص و شراب کے پروگرام کا انعقاد، امریکہ و یورپ سے خصوصی طور پر فحش گلوکاروں اور رقاصاؤں کی آمد۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کو روشن خیال بنانے کے نام پر فحاشی و عریانی کا بازار گرم ہے۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بدنام زمانہ ریاض سیزن نامی شراب و کباب کی محفل جاری جس میں امریکہ و یورپ سے خصوصی دعوت پر فحش گلوکاروں و رقاصاؤں کو پرفارمنس کے لیے بلایا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عراق، صوبہ صلاح الدین میں داعشی چوہوں کے خلاف آپریشن کلین سویپ
اس پروگرام میں دنیا بھر سے لوگوں کو سعودی عرب بلایا جاتا ہے اور ہر طرح کے حرام کام کی آزادی دی جاتی ہے جس کا مشاہدہ اس کنسرٹ کی ویڈیوز سے کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے اس ہی روشن خیالی کےنعرے تلے پورےسعودی عرب میں نائٹ کلب اور شراب خانے کھول دیے گئے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے اس طرح کے فحش شوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔