مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، صوبہ صلاح الدین میں داعشی چوہوں کے خلاف آپریشن کلین سویپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملکی سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں موجود عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عراقی چینل موازین نیوز کے مطابق حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد مذکورہ علاقے کی فول پروف سکیورٹی اور وہاں کسی بھی قسم کے دہشتگرد عناصر کی عدم موجودگی کا اطمینان حاصل کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران کو اپنے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے

واضح رہے کہ عراقی عدلیہ کی جانب سے ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دہشتگردی سے متعلق تمام مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عراقی وزارت انصاف نے چند روز قبل ہی ملکی جیلوں میں قید عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے اعداد و شمار کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے واع نیوز کو بتایا تھا کہ اس وقت عراقی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد دہشتگرد قید ہیں جن میں سے نصف کو سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button