دنیا
صیہونی آبادکاروں کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ گوتریش
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے صیہونی آبادکاروں کے تخریبی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی آبادکار نابلس اور رام اللہ کے اطراف میں واقع فلسطینی گاؤں کے اندر کھڑی فصلوں، اسکولوں اور املاک کو آگ لگانے جیسے دہشت گردانہ اقدامات کر رہےہیں۔ انہوں نے جنین میں 19 جون کو ہونے والے صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے سات فلسطینیوں کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ جن میں دو اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔گوتریش نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل کو دوبارہ شروع اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے خاتمے سے اس تباہ کن اور انسانی جانوں کے ضیاع کے سلسلے کو روکا جا سکتا ہے۔