مشرق وسطی

توہین قرآن کریم کی ایران کے تمام شہروں میں مذمت، وسیع مظاہرے

شیعہ نیوز:نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات میں نمازیوں نے سوئیڈن کے انتہاپسند شخص کے توہین آمیز اقدامات کی مذمت کی اور امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر توہین قرآن کریم کے حقیقی ذمہ داروں کی مذمت کی۔
ان اجتماعات اور جلوسوں میں آزادی اظہار کے سلسلے میں یورپ اور امریکہ سمیت مغربی دنیا کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی گئی جس کے تحت مسلم ممالک میں قتل عام مچانے والوں کو آزادی پسند اور دہشت گردی کو روکنے میں کامیاب اور بڑی بڑی قربانیاں دینے والے سپاہ پاسداران انقلاب جیسے اداروں اور تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سوئیڈن کے ایک انتہاپسند اسلام دشمن شخص نے اکیس جنوری کو قرآن کریم کا ایک نسخہ نذر آتش کیا تھا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور انصاف پسند انسانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے۔ اس شخص نے اپنی گھناؤنی حرکت دوہرانے کی دھمکی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button