مشرق وسطی

عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر ہونے والی بمباری کی مذمت

شیعہ نیوز:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے علاقے کی صورتحال بری طرح کشیدہ ہو جائے گی۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو امریکہ کی منفی سیاست کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت قانون کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کی طرح جنگل کے قانون پر عمل نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button