پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قومی املاک جلانے، آرمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز:اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سیاسی بلوائیوں کی طرف سے قومی املاک اور جناح ہاوس کو جلانے، آرمی تنصیبات پر حملے، جلاو گھیراو اور لوٹ مار کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کرنا اور گرفتاری سے ڈرنا دونوں متضاد رویے ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت ریاست سے نہیں لڑتی، بلکہ سیاسی اور آئینی راستہ اختیار کرتی ہے۔ مقدمات جھوٹے ہیں تو عدالتوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔ سیاسی قائدین کو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے تکفیری بازاری دہشتگردوں کی طرف سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ہونیوالے پرامن احتجاج مثالی ہیں، ہم نے احتجاج کئے مگر قومی املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ اور نہ ہی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ہمارے احتجاج میں کبھی ٹریفک سگنل اور گملا تک نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی اور بینظیر بھٹو کے دہشتگردی میں قتل پر پیپلز پارٹی کا ردعمل، سانحہ ماڈل ٹاون میں چودہ شہداء کی شہادت پر تحریک منہاج القرآن کے احتجاج کی مثالیں بھی اسی سرزمین پاکستان پر موجود ہیں، انہوں نے بھی احتجاج کئے، مگر کبھی فوجی تنصیبات پر حملے کئے اور نہ ہی مخالفانہ نعرے بازی کی۔ جامعہ النجف میں مختلف وفود سے ملاقات میں علامہ سبطین سبزواری نے افسوس کا اظہار کیا کہ احتجاج کے دوران نشان حیدر حاصل کرنیوالے قومی ہیروزکی یادگار کی جس طرح توہین کی گئی ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا احتجاج کا حق آئین دیتا ہے، سیاسی قائدین سے اپیل ہے کہ احتجاج کریںمگر تحمل اور بردباری کیساتھ۔ اسلامی تحریک کے رہنما نے سیاسی بلوائیوں کے حملے کے وقت فوج کی طرف سے صبر و تحمل اور مشتعل نہ ہونے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی رویہ اختیار کرنے چاہیئں۔انہوں نے زور دیا کہ معاملے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی باتیں افسوسناک ہیں۔ اصلاح احوال کیلئے سیاسی قائدین اور اداروں کو اپنی انا کی قربانی دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button