مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حجۃ الاسلام و المسلمین محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا تعزیت نامہ

شیعہ نیوز: عراق کے مرجع عالم آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام و المسلمین محسن علی نجفی قدس سرہ پر تعزیت پیش کی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

یہ بھی پڑھیں : شیخ محسن علی نجفی کی وفات اہل بلتستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، گورنر گلگت بلتستان

عالم با عمل، شیخ محسن علی نجفی(رضوان الله علیه) کی وفات کی پر درد اور غمناک خبر ملی۔ آپ نے اپنی بابرکت زندگی دین مبین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی اور تعلیمی اداروں کی تاسیس اور تدبیر کے ذریعے پاکستان کے با ایمان لوگوں کی بڑی خدمت کی۔

(جزاہ اللہ خیر جزاء للمحسنین)

میں اس بلند مرتبہ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے مومنین اور بالخصوص ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی سیستانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button