اہم پاکستانی خبریں

شیخ محسن علی نجفی کی وفات اہل بلتستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، گورنر گلگت بلتستان

شیعہ نیوز: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ محسن ملت، مفسر قرآن، فلاح عامہ کے سینکڑوں منصوبوں کے سرپرست، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شیخ محسن علی نجفی کی علاقے کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات ہیں، یقیناً ہزاروں غریب، بیوہ، یتیموں کی کفالت اور تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مرحوم کو محسن ملت کا لقب ملا۔ شیخ محسن علی نجفی کی وفات سے اہل بلتستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ مرحوم کے خاندان اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی محسن ملت کے سفر آخرت کو آسان اور جوار آل محمد (ص) میں جگہ عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button