ایران کے میزائل حملے کے حوالے سے صیہونی میڈیا کا اعتراف
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں کئی فوجی اڈوں میں ہولناک دھماکوں کی خبر دی ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان نے ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے مرکزی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین پر ایرانی میزائلوں کے ٹھیک نشانے پر لگنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی اڈوں پر پے در پے ہولناک دھماکوں کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ کے حملے اللہ کی مدد سے زیادہ شدید ہوں گے، رہبر انقلاب کا نیا پیغام
سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے تل ابیب اور دیگر مقامات پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل حملہ کردیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد تل ابیب، دیمونا اور النقب میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایران نے 100 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔
جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی حکومت کا نیواتیم فوجی اڈے میں بھی ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں پے در پے دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں اور آسمان پر دھواں چھا گیا ہے۔ اسی طرح ایران کے میزائل حملے میں شہر ام الفحم، یوکنعام اور شمالی فلسطین کی دیگر کالونیوں میں بھی خطرے کے الارم بجنے لگے۔
دراین اثناء صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ تل ابیب کے تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک دس افراد زخمی ہوچکے ہیں۔