مشرق وسطی

القسام بریگیڈ کی جانب سے محمد شاہین کی شہادت کی تصدیق

شیعہ نیوز: حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ابوالبراء کے نام سے معروف کمانڈر محمد ابراہیم شاہین صیہونی قابض فوج کے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ کی کوریج کے لئے 30 سے زائد بین الاقوامی میڈیا ٹیمیں موجود ہوں گی

القسام بریگیڈ نے ان کی شہادت پر فلسطینی عوام اور پوری عرب و اسلامی امت سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے جہادی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتفاضہ الاقصی سے لے کر طوفان الاقصی معرکے تک مزاحمت کی اور صیہونی دشمن کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ محمد شاہین نے سالہا سال مختلف جہادی محاذوں پر پیش پیش رہ کر خدمات انجام دیں اور بالآخر اپنے بھائی شہید حمزہ شاہین اور دیگر شہداء کے ساتھ جاملے۔

القسام بریگیڈ اپبت عہد اور فلسطینی قوم سے وفاداری کے عزم پر قائم ہے اور جہاد اور قربانی کے راستے پر گامزن رہے گی۔ یہ جدوجہد اللہ کی نصرت سے فلسطینی عوام کی آزادی اور وطن واپسی کے خواب کی تکمیل تک جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button