مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ کی کوریج کے لئے 30 سے زائد بین الاقوامی میڈیا ٹیمیں موجود ہوں گی

شیعہ نیوز: بیروت میں حزب اللہ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ شیخ اخضر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی کوریج کے لیے مختلف ممالک سے کم از کم 30 میڈیا ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی پانچ مقامات کو چھوڑ کر جنوبی لبنان سے پسپائی

شیخ اخضر نے مزید کہا کہ حزب اللہ غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں اور جارحیت کی پرواہ کئے بغیر آئندہ اتوار (23 فروری) کو شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کرے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جنازے کی تقریب باضابطہ طور پر بیروت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:00 بجے شروع ہوگی اور اسی دن شام 30 :5 بجے تک جاری رہے گی اور اس دوران مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے تقریب کی براہ راست کوریج کے لئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شیخ اخضر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایرانی طیاروں کی لینڈنگ روکنے کے لیے اسرائیل کی درخواست پر لگائی گئی پابندیاں شرکاء کی حاضری کو متاثر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد لبنان میں موجود ہے اور ہم آنے والے دنوں میں ان کی شاندار موجودگی کا مشاہدہ کریں گے اور نماز جنازہ میں ایران کی کئی اعلی شخصیات شریک ہوں گی۔

حزب اللہ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ نے تمام لبنانی عوام کے ساتھ ساتھ عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اس عظیم الشان تشییع جنازہ میں شرکت کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button