Uncategorized

کراچی میں آئی ایس او کا تعمیر وطن محبین کنونشن

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ششم تا میٹرک کے طلباء کا سالانہ تعمیر وطن محبین کنونشن امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر میں منعقد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل محبین انچارج نے کہا کہ کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ کنونشن کے اختتام پر ہونہار، پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ کنونشن میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی اور جنرل سیکریٹری ظفر حیدر نے خصوصی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button